عمرکوٹ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں شدید بارش، لوگ نقل مکانی پر مجبور

عمرکوٹ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں شدید بارش، لوگ نقل مکانی پر مجبور
عمرکوٹ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں شدید بارش، لوگ نقل مکانی پر مجبور

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر   )عمرکوٹ سمیت سندھ کےدیگر اضلاع میں گذشتہ روز سےجاری بارشوں نےشدید تباہی مچاکررکھ دی ہے ، کئی گاؤں گوٹھ پانی میں آگیا، گھروں میں اور  فصلوں میں پانی آنےکےباعث لوگ محفوظ ٹھکانوں پرنقل  مکانی پر مجبور، نازک صورتحال کےباعث وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ   کا  میرپورخاص ڈویژن کےتمام ڈپٹی کمشنر سے ہنگامی طورپر  ٹیلیفون پررابطہ ، بارش متاثرین کی ہرممکن مدد رلیف فراہم کرنے کی ہدایت ، متاثرین کوبحفاظت محفوظ ٹھکانوں پر  منتقل کرنےکی  ہدایت ۔

تفصیلات کےمطابق میرپورخاص ڈویژن عمرکوٹ،تھر ،اور میرپورخاص میں شدید بارشوں کے باعث  وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعلیٰ سندھ کا  تھر، میر پور خارص ، عمر کوٹ ، بدین  اور سجاول کے ڈپٹی کمشنرز  کوفون  وزیراعلیٰ سندھ کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو  عوام کی ہر طرح سے  مدد و تعاون  کی   ہدایت وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات  پر منتقل کیا جائے  متاثرہ عوام  کو کھاد خوراک اور پینے کا پانی وغیرہ مہیا کیاجائے  ۔ وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ نے آبپاشی  کے عملے کو  متحرک رہنے کی ہدایت کردی   پانی کی شاخوں  اور ایل بی او ڈی کے پشتوں کا خیال رکھاجائےکسی بھی  مقام پر  اگر  کوئی شگاف ہوتو فوری طورپر  اُس کو بھر دیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ مجھے ہر گھنٹے میں  ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اپنے اپنے ضلع میں جاری   ریلیف کے کاموں  کی رپورٹ پیش کی جائےتودوسری  طرف   رہی سہی کثر اس بارش نے پوری کردی کل شام سے جاری رہنےوالی بارش نے سب کچھ ختم کردیا ضلع بھر کے تمام تحصیلوں کنری، سامارو، پتھورو سمیت چھوٹے بڑے بڑے شہروں میں موسلادھار بارش جاری لاکھوں ایکڑ رقبے پر پھیلی کپاس اور مرچی کی فصلیں مکمل طور پر تباہ و برباد  سیلاب متاثرین کیلئے قائم کی گئی خیمہ بستی بھی پانی میں ڈوب گئی ۔

مسلسل 13 گھنٹوں سے جاری بارش خوف و ہراس پیدا کردیا  سیبلاب متاثرین نے کھلےآسمان تلے رات گزاری  تیز ہواوں کےساتھ بارش سے بچوں اور بوڑھوں کو بیمار ہونے کا خدشہ بھی لاحق ہوگیا ضلع  انتظامیہ کی جانب سے رتنور روڈتھر پر اور رول واہ کے مقام پر بارش سے متاثرین کےلیے عارضی خیمہ بستی قائم کی گی ہے مگر اس خیمہ بستی میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروریات کا فقدان ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -