سینیٹ میں بلوچستان کی خالی نشست پر انتخابات،پارلیمانی جماعتوں کے 10امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

سینیٹ میں بلوچستان کی خالی نشست پر انتخابات،پارلیمانی جماعتوں کے ...
سینیٹ میں بلوچستان کی خالی نشست پر انتخابات،پارلیمانی جماعتوں کے 10امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں بلوچستان کی خالی نشست پر انتخابات کیلئے بلوچستان کی پارلیمانی جماعتوں کے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کے جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے،صوبائی الیکشن کمشنرو ریٹرننگ آفیسر محمد رزاق جانچ پڑتال کررہے ہیں۔
سینیٹ انتخابات میں بی اے پی کے محمد خالد بزنجو، بی این پی مینگل کے کیپٹن محمد علی ہزارہ امیدوارہیں جبکہ جمعیت (ف)کے غوث اللہ، ایچ ڈی پی کے اصغر علی، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر منیر بلوچ امیدوارہیں،بی این پی عوامی کی جانب سے نوراحمد بلوچ امیدوار ہیں۔
سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات12 ستمبر کو ہوں گے،واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست میرحاصل بزنجو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی ۔