اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام کا بھی اعلان کردیا

اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام کا بھی اعلان کردیا
اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام کا بھی اعلان کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے۔اداکارہ نے فیملی میں اضافے کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاو نٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیر مقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔

View this post on Instagram
By the grace of Allah, I am proud to announce an addition to the Nawaz/Sheikh family! Please welcome my baby sister, Alyeha Nader Nawaz, born on 20.08.20 Please keep my family in your prayers. Proud and super excited big brother, Ibrahim Nader Nawaz ????????

A post shared by Momal Sheikh (@momal15) on

مومل شیخ نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔ مومل کو ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔

مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکارہ اشنا شاہ، مریم نفیس، ثروت گیلانی، صنم جھنگ اور دیگر شامل ہیں۔خیال رہے کہ مومل شیخ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ادکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں۔مومل شیخ نے 2012 میں نادر نواز سے شادی کی، 34 سالہ مومل کا علیہا سے پہلے پانچ سال کا بیٹا ابراہیم بھی ہے۔

مزید :

تفریح -