ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال سے پیرول پر رہا قتل کا مجرم فیصل آباد سے فرارہوگیا

ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال سے پیرول پر رہا قتل کا مجرم فیصل آباد سے فرارہوگیا
ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال سے پیرول پر رہا قتل کا مجرم فیصل آباد سے فرارہوگیا

  

فیصل آباد (آئی این پی ) ڈسٹر کٹ جیل سا ہیوال سے پیرول پر رہاقتل کا مجرم فیصل آباد سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، مجرم کو قتل کیس میں25سال قید کی سزا ہو ئی تھی۔

خبررساں ایجنسی ’آئی این پی‘کے مطابق پیرول افسر کی درخواست پر تھا نہ ملت ٹاﺅن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق مجرم کو دیپا لپور میں قتل کیس میں 25سال قید کی سزا ہو ئی تھی۔ ڈسٹر کٹ جیل سا ہیوال سے پیرول رہا کروا کر فیصل آباد میں مجرم کو غیر قانونی طور پرایک مقامی ایڈووکیٹ کے گھر کام پر لگا دیا گیا۔ مجرم موقعہ ملتے ہی گھر سے فرار ہو گیا جس کے بعد پیرول افسر نے مجرم فرار ہونے کا مقدمہ تھاہ ملت ٹاﺅن میں درج کروا دیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -