دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ52لاکھ 22ہزار709ہوگئی

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ52لاکھ 22ہزار709ہوگئی
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ52لاکھ 22ہزار709ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(شِنہوا)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 31اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔

پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ52لاکھ 22ہزار709تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 59لاکھ96ہزار431مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل 38لاکھ62ہزار311مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے بھارت 36لاکھ21ہزار245 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

روس میں 9لاکھ87ہزار470 مصدقہ کیسز ہیں پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 39ہزار435 جبکہ جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 25ہزار56 تک پہنچ گئی ہے۔

کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 7ہزار904 اور میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 95ہزار841 جبکہ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 39ہزار286تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 90ہزار383 ہوگئی ہے۔