بارش کے متاثرین اور بے گھر ہونے والوں کو بغیر سفارش کے ٹینٹ تک نہیں دئیے جارہے: لال مالھی

بارش کے متاثرین اور بے گھر ہونے والوں کو بغیر سفارش کے ٹینٹ تک نہیں دئیے ...
بارش کے متاثرین اور بے گھر ہونے والوں کو بغیر سفارش کے ٹینٹ تک نہیں دئیے جارہے: لال مالھی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اورانسانی حقوق کےپارلیمانی سیکریٹری  لال مالھی نےکہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں شدید تباہی ہوئی ہے ، ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے بےگھر ہوئے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ۔

ایم این اے لال مالھی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ حالیہ شدید بارشیں قدرتی آفات ہے شدیدبارشوں سے کافی نقصانات ہوئے     ہیں ایم این اے لال مالھی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ، مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ بارش کے متاثرین اور بےگھر ہونے والوں کو بغیر سفارش کے ٹینٹ تک نہیں دیےجارے ہیں اور نہ خیمے دیےجارہے ہیں متاثرین بےچارے کھانے پینے کو ترس رہے ہیں ۔ ایم این اے لال مالھی کا کہناتھا کہ متاثرین کو بےیاروں مددگار چھوڑا ہوا ہے ۔

لال مالھی نےکہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ کہ عمرکوٹ میں بارش کےپانی پر بھی سیاست کی جاری ہے بڑے زمیندار اپنے زمینیں بچانے کےلیے چھوٹے زمینداروں کی زمینوں میں پانی چھوڑا جارہا ہے ایک سوال کےجواب میں پی ٹی آئی کے ایم این اے لال مالھی نےکہا کہ کل وفاقی کابینہ کےاجلاس میں  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عمرکوٹ میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے متعلق آگاہ کرینگے لال مالھی نے مختلف سوالات کےجواب دیتے ہوئے کہا کہ چار روز گذر جانے کےباوجود ضلع انتظامیہ متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم نہیں کرسکیں ہے ۔

ایم این اے لال مالھی نےکہا کہ این ڈی ایم اے سے جو امداد آئے گی وہ بلاامتیاز فوری طور پر بارش متاثرین تک پہنچائی جائے گی لال مالھی نےکہا کہ وہ میڈیا کےتوسط سے اپیل کرتے ہیں کہ سیاست سے ہٹ کر لوگوں کی مدد کی جائے ایم این اے لال مالھی نے مختلف بارش متاثرین کی خیمہ بستیوں کا وزٹ بھی کیا لوگوں کی مشکلات معلوم کی اس موقع پر لال مالھی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ان متاثرین کی بھرپور مدد کریں گی اور کل وفاقی کابینہ کےاجلاس میں عمرکوٹ سمیت سندھ میں بارش کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کا جاہزہ لیا جائے اور متاثرین کی مدد کےلیے غور کیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -