”مجھے اس بات کا بہت ہی افسوس ہے کہ۔۔۔“ دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار بلے بازی کرنے والے محمد حفیظ افسردہ کیوں ہیں؟

”مجھے اس بات کا بہت ہی افسوس ہے کہ۔۔۔“ دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار بلے بازی ...
”مجھے اس بات کا بہت ہی افسوس ہے کہ۔۔۔“ دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار بلے بازی کرنے والے محمد حفیظ افسردہ کیوں ہیں؟

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ذاتی کارکردگی اپنی جگہ مگر ٹیم کے ہارنے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ کو دیکھتے ہوئے 175 رنز کا ٹوٹل بھی محفوظ نظر آرہا تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ 195 رنز بورڈ پر سجا کر بھی ہار گئے، جو بھی پرفارمنس ہو، مزا تب ہے کہ ٹیم بھی جیت جائے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے انگلینڈ میں ہی تیاریاں بھی اچھی ہوئیں، پہلے میچ میں ایک اچھی پوزیشن میں تھے، دوسرے کا آغاز بھی اچھا کرتے ہوئے بہتر مجموعہ ترتیب دیا لیکن جیت کو گلے نہ لگاسکے، اگلے میچ کو ایک چیلنج سمجھ کر لیتے ہوئے سیریز برابر کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد حفیظ نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 

مزید :

کھیل -