”مجھے شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے اور۔۔۔“ دل شکستہ بابراعظم خاموش نہ رہ سکے

”مجھے شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے اور۔۔۔“ دل شکستہ بابراعظم خاموش نہ رہ سکے
”مجھے شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے اور۔۔۔“ دل شکستہ بابراعظم خاموش نہ رہ سکے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اچھے مجموعے کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف 160 سے 165 کا تھا لیکن 195 رنز بنا لئے، محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن پلان کے مطابق اچھی باﺅلنگ نہیں کرسکے۔محمدعامر کی انجری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک اہم باﺅلر ان فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ این مورگن اور ڈیوڈ میلان نے بہترین اننگز کھیلی، باﺅلرز نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہوگا، خود بھی سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد اور پرامید ہوں کہ اگلے میچ میں کم بیک کیساتھ سیریز برابر کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی عمدہ بلے بازی کی ، محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 36 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے جبکہ بابراعظم نے 56 اور فخر زمان نے 36 رنز بنائے اور یوں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 

مزید :

کھیل -