لیونل میسی کا فٹ بال کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ مگر اس پر عملدرآمد کیلئے انہیں کتنے کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

لیونل میسی کا فٹ بال کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ مگر اس پر عملدرآمد کیلئے ...
لیونل میسی کا فٹ بال کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ مگر اس پر عملدرآمد کیلئے انہیں کتنے کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹ بال کلب بار سلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس سے قبل معاہدے کے تحت انہیں کلب کو کروڑوں ڈالر کی رقم ادا کرنی ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹ بال لیگ لا لیگا کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کا معاہدہ ابھی بھی قابل عمل ہے اور انہیں بارسلونا چھوڑنے کیلئے ریلیز کے اصول کے مطابق 83 کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
اپنے فٹ بال کلب بار سلونا کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے میسی بار سلونا کے سیزن سے قبل میڈیکل ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے۔ اتوار کی صبح بار سلونا ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹیسٹ کیلئے پہنچے لیکن میسی نہیں آئے حالانکہ مقامی وقت کے مطابق انہیں صبح 10 بجے میدان میں ہونا چاہئے تھا۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ میسی پیر کو نہ تو میڈیکل سیشن میں اور نہ ہی ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب لا لیگا کا کہناہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی تک قابل عمل ہے، قانون کے مطابق لا لیگا سپین فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کسی کھلاڑی کو اس وقت تک معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا جب تک کہ ریلیز کے اصول میں دی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہوجائے۔
33 سالہ فٹ بالر لیونل میسی نے بارسلونا کو بتایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے میں 70 کروڑ یورو (83.3 کروڑ ڈالر) کی ریلیز کے اصول کے باوجود کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ارجنٹائن کے ٹی وی چینل ٹی وائی سی سپورٹس کے مطابق میسی نے اپنے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے حوالے سے کلب کو ایک رجسٹرڈ فیکس بھیجا تھا جس میں ایک قاعدے کا خاکہ پیش کیا گیا تھا جس سے وہ سیزن کے اختتام پر یکطرفہ طور پر اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
بارسلونا کے ایک مقامی اخبار کے مطابق کلب کو میسی کی طرف سے ایک خط موصول ہوا لیکن معاہدہ ختم کرنے کیلئے ان کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔اسی کیساتھ ساتھ میسی کے مطابق یہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ بار سلونا کی مہم 14 اگست کو چیمپینز لیگ میں بائرن میونخ کو 2-8 سے شکست دینے کے بعد ختم ہوئی۔

مزید :

کھیل -