دنیا کے انتہائی معروف ٹینس پلیئر نے اپنی تنظیم بنا لی مگر اس کا مقصد کیا ہے؟

دنیا کے انتہائی معروف ٹینس پلیئر نے اپنی تنظیم بنا لی مگر اس کا مقصد کیا ہے؟
دنیا کے انتہائی معروف ٹینس پلیئر نے اپنی تنظیم بنا لی مگر اس کا مقصد کیا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی قیادت میں پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن قائم کر دی گئی ہے، یوایس اوپن ٹینس سے قبل ٹاپ پروفیشنل ٹینس کھلاڑیوں نے متوازی تنظیم بنائی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دنیا کے مایہ ناز ٹینس کے کھلاڑیوں پر مشتمل پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کا قیام عمل میں آ گیا ہے جس کی قیادت معروف ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کررہے ہیں۔
اس تنظیم کے قیام کا مقصد کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ نئی تنظیم کھلاڑیوں کیلئے مزید اقدامات اور پرائز منی کیلئے اقدامات کرے گی جبکہ یہ تنظیم اپنے علیحدہ سرکٹ کے انعقاد کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کے اعصام الحق سمیت 50 کھلاڑیوں نے ابتدائی اجلاس میں شمولیت حاصل کرلی ہے، 100 سے زائد دیگر کھلاڑیوں نے آن لائن رجسٹریشن کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی پی نے پی ٹی پی اے کے قیام پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے، اس میں اندرونی اختلافات کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -