جہاز کے ٹوائلٹ میں مشکوک چیزوں کی موجودگی، طیارے میں سوار کویتی اور اطالوی مسافر گرفتار

 جہاز کے ٹوائلٹ میں مشکوک چیزوں کی موجودگی، طیارے میں سوار کویتی اور اطالوی ...
 جہاز کے ٹوائلٹ میں مشکوک چیزوں کی موجودگی، طیارے میں سوار کویتی اور اطالوی مسافر گرفتار

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز یورپی ملک آسٹریا سے برطانیہ جانے والی ریان ایئرلائنز کی ایک پرواز کے ٹوائلٹس میں مسافروں نے کچھ ایسی مشکوک اشیاءدیکھ لیں کہ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں اور برطانوی فضائیہ تک حرکت میں آ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق ریان ایئرکی یہ پرواز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے برطانوی دارالحکومت لندن جا رہی تھی کہ راستے میں مسافروں نے جہاز کے ٹوائلٹس میں کچھ مشکوک چیزیں دیکھ کر عملے کو اس سے آگاہ کیا۔ 

ان اشیاءکے بارے میں پائلٹ نے فوری طور پر برطانوی حکام کو مطلع کیا اور برطانوی رائل ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے آ کر اس مسافر طیارے کو گھیر لیا اور اپنی نگرانی میں سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ تک لے گئے۔ ایئرپورٹ پر مسلح سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہلے سے تعینات کی جا چکی تھی جنہوں نے مسافروں اور سامان کی تلاشی لی اور ان مشتبہ چیزوں کو ٹوائلٹ سے ہٹایا۔ رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹوائلٹ میں پائی گئی یہ اشیاءکس نوعیت کی تھیںتاہم ریان ایئرکے ترجمان کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اشیاءممکنہ طور پر سکیورٹی رسک ہوسکتی تھیں۔ پولیس نے جہاز میں سوار دو مسافروں کو ان اشیاءکے ساتھ تعلق کے شبے میں گرفتار بھی کیا۔ ان میں سے ایک شخص کا تعلق کویت اور دوسرے کا اٹلی سے بتایاگیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -