آدمی نے انٹرنیٹ پر متعدد خواتین کو محبت کے جال میں پھنسا کر 16 کروڑ روپے لوٹ لیے، لیکن پھر خواتین نے اس سے بدلہ کیسے لیا؟ جان کر کوئی بھی مرد کبھی ایسی جرأت نہ کرے

آدمی نے انٹرنیٹ پر متعدد خواتین کو محبت کے جال میں پھنسا کر 16 کروڑ روپے لوٹ ...
آدمی نے انٹرنیٹ پر متعدد خواتین کو محبت کے جال میں پھنسا کر 16 کروڑ روپے لوٹ لیے، لیکن پھر خواتین نے اس سے بدلہ کیسے لیا؟ جان کر کوئی بھی مرد کبھی ایسی جرأت نہ کرے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں درجنوں خواتین کو محبت اور شادی کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 10لاکھ ڈالر (تقریباً 16کروڑ 73لاکھ روپے)لوٹنے والا شخص صرف 10ماہ قید کی سزا کاٹ کر رہا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس آدمی کا نام رچرڈ سکاٹ سمتھ ہے جو ادھیڑ عمر کی اکیلی خواتین کو اپنا شکار بناتا تھا۔ وہ انہیں اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے شادی کرتا اور شادی کے بعد چند دن کے اندر ہی ان کی جمع پونجی سمیٹ کر غائب ہو جاتا اور نئے شکار کی تلاش میں لگ جاتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب اس کی کئی بیویوں کو ایک دوسری کے بارے میں علم ہوا تو انہیں اپنے مشترکہ شوہر کی حقیقت کا کچھ ادراک ہوا اور انہوں نے پولیس میں رپورٹس درج کروا دیں تاہم کئی سال تک پولیس رچرڈ کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ پھر ان خواتین نے اکٹھے ہو کر ایک ویب سائٹ بنائی جس پر رچرڈ کی شادیوں اور فراڈ کی تمام تفصیلات مہیا کی گئیں تاکہ کوئی اور خاتون اس کے جھانسے میں نہ آئے۔ ان خواتین نے ایک باﺅنٹی ہنٹر کی خدمات بھی حاصل کیں جس نے فیس لے کر رچرڈ کی تلاش شروع کی اور بالآخر 2017ءمیں رچرڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے اسے 10ماہ قید کی سزا سنائی جو پوری کرنے کے بعد وہ اپریل 2019ءمیں رہا ہو گیا اور اب امریکی ریاست کینسس میں ایک اور عورت کے ساتھ رہ رہا ہے۔ اس نے جن عورتوں سے دھوکے کی شادیاں کیں ان میں سے کسی کوبھی طلاق نہیں تھی چنانچہ اس لحاظ سے اس کی اب بھی درجنوں بیویاں ہیں جو مختلف ریاستوں میں رہتی ہیں۔ رچرڈ کے متعلق پولیس نے اپنی تفتیش میں بتایا تھا کہ یہ مختلف فرضی ناموں سے خواتین کو ملتا اور انہیں دھوکا دیتا تھا۔ اس نے 10مختلف سوشل سکیورٹی نمبر لے رکھے تھے۔ اس کے پاس 43فون نمبر اور 58رجسٹرڈ ایڈریس تھے۔ وہ ہر خاتون سے الگ نام، الگ فون نمبر اور الگ ایڈریس کے ساتھ ملتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -