’میری بیوی میرے پاسپورٹ پر اپنے عاشق کو ساتھ لے کر چھٹیوں پر بیرون ملک چلی گئی‘ شوہر نے انوکھا ترین الزام لگا دیا

’میری بیوی میرے پاسپورٹ پر اپنے عاشق کو ساتھ لے کر چھٹیوں پر بیرون ملک چلی ...
’میری بیوی میرے پاسپورٹ پر اپنے عاشق کو ساتھ لے کر چھٹیوں پر بیرون ملک چلی گئی‘ شوہر نے انوکھا ترین الزام لگا دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ آسٹریلیا جانے کے لیے ایسا کارنامہ انجام دے ڈالا کہ اس کے شوہر کو علم ہوا تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 36سالہ خاتون نے اپنے شوہر کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آشنا کا پاسپورٹ بنوا ڈالا اور اس کے ذریعے اسے اپنا شوہر بنا کر اس کے ساتھ آسٹریلیا چلی گئی۔ اس 36سالہ خاتون کا شوہر گزشتہ 20سال سے ممبئی میں کام کرتا ہے۔ اس نے پولیس رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کی بیوی اس کے آبائی فارم ہاﺅس پر ہی رہتی ہے اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہے جبکہ وہ گاہے بگاہے وہاں بیوی سے ملنے جاتا رہتا ہے۔

اس دوران اس 46سالہ شخص کی بیوی نے گاﺅں ہی کے رہائشی 36سالہ سندیپ سنگھ کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے اور اپنے شوہر کی شناخت پر اس کا پاسپورٹ بنوا کر اسے اپنے ساتھ آسٹریلیا چھٹیاں منانے کے لیے لے گئی۔ اس لڑکی اور اس کے آشنا کو ایک ماہ آسٹریلیا میں گزار کر جنوری میں واپس آنا تھا لیکن بھارت میں لاک ڈاﺅن ہونے اور پروازیں منسوخ ہو جانے کی وجہ سے وہ آسٹریلیا میں پھنس گئے اور 24اگست کو واپس آئے۔ اس دوران خاتون کا شوہر فارم ہاﺅس پر گیا جہاں اس کی بیو ی غائب تھی۔ اس نے گاﺅں کے لوگوں سے پوچھا تو سندیپ ہی کی فیملی نے بتا دیا کہ وہ ان کے بیٹے سندیپ کے ساتھ آسٹریلیا گئی ہوئی ہے۔ جب اس شخص نے مزید تحقیق کی تو پتا چلا کہ اس کی بیوی نے سندیپ کا پاسپورٹ بھی اسی کے نام سے بنوایا تھا۔ متاثرہ شخص نے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کے خلاف ناجائز تعلق اور جعل سازی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -