موٹرسائیکل اور موبائل خریدنے کے لیے آدمی نے 3 ماہ کی بیٹی کو بیچ دیا

موٹرسائیکل اور موبائل خریدنے کے لیے آدمی نے 3 ماہ کی بیٹی کو بیچ دیا
موٹرسائیکل اور موبائل خریدنے کے لیے آدمی نے 3 ماہ کی بیٹی کو بیچ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) قرب قیامت کی نشانی ہے کہ بھارت میں ایک باپ نے اپنی 3ماہ کی بیٹی فروخت کرکے اس رقم سے موٹرسائیکل اور موبائل فون خرید لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع شکابلا پور میں واقع گاﺅں تیناکل میں پیش آیا ہے۔ یہ سفاک شخص کھیتوں میں مزدوری کرتا تھا جس کے گھر 3ماہ قبل بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ اس نے اپنی بیوی کی رضامندی سے یہ واردات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنے گاﺅں کے ایک آدمی کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا جس نے قریبی گاﺅں کے ایک بے اولاد جوڑے سے اس کا رابطہ کروایا اور اس آدمی کے توسط سے بچی کو اس بے اولاد جوڑے کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ اس نے بچی کی قیمت 1لاکھ بھارتی روپے وصول کی، جن میں سے 50ہزار روپے کی اس نے موٹرسائیکل اور 15ہزار روپے کا موبائل فون خرید لیا۔ اس کے ہمسایوں نے جب اس کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کو غائب دیکھا اور اس کے پاس موٹرسائیکل اور موبائل فون دیکھا تو انہیں شک گزرا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بچی کو بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس نے اس میاں بیوی کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے جس کے بعد سے ملزم مفرور ہے تاہم اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس عورت نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے ڈرایا دھمکایا تھا جس پر وہ اس کام کے لیے راضی ہو گئی۔