کپڑوں کے معروف برانڈ بریزے کی محرم کولیکشن نے لوگوں کو غصہ چڑھا دیا

کپڑوں کے معروف برانڈ بریزے کی محرم کولیکشن نے لوگوں کو غصہ چڑھا دیا
کپڑوں کے معروف برانڈ بریزے کی محرم کولیکشن نے لوگوں کو غصہ چڑھا دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملبوسات کے برانڈز ہر موسم اور دن تہوار کی مناسبت سے اپنی کولیکشنز متعارف کرواتے رہتے ہیں لیکن معروف برانڈ’بریزے‘ نے اس حوالے سے ایسی حماقت کر ڈالی ہے کہ لوگوں نے کڑی تنقید شروع کردی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس برانڈ نے محرم الحرام کے موقع کی نزاکت کو سمجھنے میں بڑی غلطی کی اور ’محرم کولیکشن‘ متعارف کروا دی جو لوگوں کو انتہائی ناگوار گزری ہے۔

 انٹرنیٹ پر لوگوں کا کہنا ہے کہ بریز والوں کی طرف سے محرم کولیکشن متعارف کروانا انتہائی احمقانہ حرکت ہے جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔محرم کا مہینہ ہر مسلمان کے لیے مقدس ہے، جس میں کربلا کا المناک واقعہ پیش آیا تھا۔ وہ واقعہ جسے کبھی بھلایا نہ جا سکے گا۔ محرم الحرام کے ان دنوں میں ہر مسلمان کا دل دکھی ہوتا ہے۔ ایسے میں محرم کولیکشن جیسی حماقت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔رپورٹ کے مطابق برانڈ کی طرف سے تاحال اس غلطی پر لوگوں سے معذرت بھی نہیں کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -