بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور منفرد اعزاز چھین لیا

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور منفرد اعزاز چھین لیا
بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور منفرد اعزاز چھین لیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور منفراد اعزاز چھین لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک اور اعزاز سے محروم کردیا، بابر اعظم، ویرات سے زیادہ گیندیں کھیل کر آﺅٹ ہوئے جبکہ کوہلی کی اوسط اس سے کم ہے۔

سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ بابر اعظم 100 اننگز میں 34.3 گیندیں کھیل کر آﺅٹ ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کوہلی 30.6 گیندیں کھیل کر وکٹ دے بیٹھتے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم سمر سیٹ کی جانب سے ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کریں گے جس کی اجازت انہیں پی سی بی کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ وہ اس سے قبل بھی سمر سیٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -