شہباز شریف نے حکومت کو ایسی پیشکش کردی کہ جان کر وزیراعظم بھی مسکرادیں گے

شہباز شریف نے حکومت کو ایسی پیشکش کردی کہ جان کر وزیراعظم بھی مسکرادیں گے
شہباز شریف نے حکومت کو ایسی پیشکش کردی کہ جان کر وزیراعظم بھی مسکرادیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کو تعاون کی پیشکش کردی۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی کہ طوفانی بارشو ں اور سیلاب کی صورتحال پر قوم خصوصی نوافل ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کی جائیں تاکہ بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ رکے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات گہرے دکھ اور رنج کا باعث ہیں، اہل پاکستان جہاں جہاں اور جس جس طرح بھی متاثر ہوئے ان سے ہمدردی ہے۔

شہباز شریف نے سیلاب اوربارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پارٹی عہدیداران، منتخب نمائندے اور کارکنان متاثرین کی مدد میں پیش پیش رہیں، ہنگامی حالات سے دوچار پاکستانیوں کی مدد ہم سب کی دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

مزید :

قومی -