سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر، عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا

سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر، عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا
سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر، عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کردیا گیا، اب 43 سال تک کی عمر کے افراد سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہوں گے۔

بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 30 سال تھی لیکن  اب بلوچستان حکومت نے اس میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمر کی بالائی حد میں 13 سال کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہوں گے۔ عمر کی یہ بالائی حد 23 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی سرکاری ملازمت کیلئے بھرتی کی بالائی عمر میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 43 سال کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -