یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، کورونا وائرس کے باعث کون سا کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گیا؟

یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، کورونا وائرس کے باعث کون سا ...
یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، کورونا وائرس کے باعث کون سا کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گیا؟

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں، فرانس کے بینوئی پیری ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ نیویارک کے فلشنگ میڈوز میں کھیلا جانا ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے اور ٹینس کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔

فرانس کے 31 سالہ ٹینس کھلاڑی بینوئی پیری گزشتہ ہفتے نیویارک پہنچے تھے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے جس کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے ، اڈریان منارینو، گریگوری بریریو کو بھی از خود قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن ٹینس بائیوسیکور ماحول میں کھیلا جائے گا جبکہ کسی بھی تماشائی کو کورٹ میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی، رافیل نڈال سمیت متعدد بڑے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

مزید :

کھیل -