بھائی کے سسر سے زبردستی شادی، 16 سالہ دلہن نے دولہا کے ساتھ وہ کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

بھائی کے سسر سے زبردستی شادی، 16 سالہ دلہن نے دولہا کے ساتھ وہ کام کردیا کہ روح ...
بھائی کے سسر سے زبردستی شادی، 16 سالہ دلہن نے دولہا کے ساتھ وہ کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

  

اوچ شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے تاریخی شہر اوچ شریف میں زبردستی اپنے بھائی کے سسر کے ساتھ وٹے سٹے کی شادی ہونے پر 16 سالہ دلہن نے اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

36 سالہ صدیق نے اپنی بیٹی کی شادی رشید احمد کے بیٹے سے کی تھی۔ وٹہ سٹہ کی رسم کے طور پر اس شادی کے بدلے میں صدیق نے رشید کی 16 سالہ بیٹی ثمرین سے شادی کی شرط رکھی جو قبول کرکے دونوں کی زبردستی شادی کردی گئی۔

16 سالہ دلہن ثمرین کو اپنے بھائی کے سسر کی دلہن بننا کسی صورت قبول نہیں تھا اس لیے اس نے شربت میں زہر ملا کر اپنے شوہر کو پلا کر قتل کردیا۔ پولیس نے دلہن کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول پور -