جیسے ہی وزیر اعظم کا کراچی کا پروگرام فائنل ہوا تو شہباز شریف نے کہاں کی ٹکٹ کٹوالی؟ شہباز گل میدان میں آگئے

جیسے ہی وزیر اعظم کا کراچی کا پروگرام فائنل ہوا تو شہباز شریف نے کہاں کی ٹکٹ ...
جیسے ہی وزیر اعظم کا کراچی کا پروگرام فائنل ہوا تو شہباز شریف نے کہاں کی ٹکٹ کٹوالی؟ شہباز گل میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وزیر اعظم کا کراچی کا پروگرام فائنل ہوا تو شہباز شریف نے بھی ایک دن پہلے کی ٹکٹ کٹوالی۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جیسے ہی وزیراعظم کا کراچی جانے کا پروگرام فائنل ہوا شہباز شریف صاحب نے فورا ایک دن پہلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ اب وہاں جا کر ڈرامہ بازی کریں گے۔ وزیراعظم جو اقدامات کرنے جارہے ہیں ان کا ایک دن پہلے اعلان کریں گے۔ یہ فلم کچھ پرانی نہیں ہو گئی ؟

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اگر شہباز شریفکو نیب نے بلا لیا تو انہیں فوراً کمر درد شروع ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 2 ستمبر کو کراچی کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ دورہ کراچی کے دوران وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اورانہیں کراچی میں ریلیف کے کاموں میں حصہ لینے کی ہدایات دیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -