مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی حکومت کے قیام کی مخالفت کر دی۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قومی حکومت کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ملک کو آئین کے مطابق چلا لیںپھر قومی ہو یا کوئی اور حکومت، اس کا سوچا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں قومی حکومت کی تجویز دی تھی۔