نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: 25فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت 

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: 25فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت 

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ این سی او سی کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ میچز کے لیے کْل 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی دوسری جانب پا کستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے، خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے 8 میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔وسیم خان نے کہا کہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا،  اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو  ٹریننگ کا آغاز کردے گا جب کہ  نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز دوپیر 2.30 بجے شروع ہوں گے جب کہ لاہور میں شیڈول تمام ٹی ٹوئنٹی میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -