رمیز راجہ بورڈ معاملات اچھے انداز سے چلاسکتے ہیں، انضمام

  رمیز راجہ بورڈ معاملات اچھے انداز سے چلاسکتے ہیں، انضمام

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ انضمام الحق نے کہا کہ رمیز راجہ کا چیئرمین پی سی بی بننا خوش آئند ہے وہ ایک بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں اس لئے کرکٹ معاملات کو اچھے انداز سے چلاسکیں گے امید ہے کہ وہ کرکٹ کو درپیش مسائل کو حل کریں گے انضمام الحق نے کہا کہ یہ عہدہ ان کیلئے بڑی ذمہ داری ہے  جسے بخوبی سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 سابق کپتان نے مزید کہا کہ رمیز راجہ کی کرکٹ کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں۔

 اور وزیر اعظم عمران خان نے ان کو اہم عہدہ پر منتخب کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے ملک میں کرکٹ کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے سخت محنت اور بہترین پلاننگ کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -