پیرالمپکس گیمز میں چین میڈلز کی دوڑ میں بدستور سرفہرست 

پیرالمپکس گیمز میں چین میڈلز کی دوڑ میں بدستور سرفہرست 

  

ٹوکیو (اے پی پی)ٹوکیو پیرالمپکس کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں چین حریفوں پر سبقت لئے ہوئے ہے  اب تک میڈلز کی دوڑ میں چین54 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے برطانیہ نے 26 گولڈ میڈل اپنے نام کئے ہیں  اور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس 19 گولڈ میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر ہے امریکہ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ پیرالمپکس کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں، گزشتہ روز ایتھلیٹکس مقابلوں میں چین کے ایتھلیٹ چھائے رہے اور مختلف کیٹگری کے مقابلوں میں تین سونے اور دو چاندی کے تمغے جیت لئے۔ برطانیہ نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا، اسی طرح آسٹریلیا نے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈل حاصل کئے۔ سوئٹزرلینڈ نے ایک گولڈ اور ایک سلور، سپین نے ایک گولڈ اور ایک سلور جبکہ یوکرین، آذربائیجان، روس اور آئرلینڈ نے ایک، ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -