ورلڈ شطرنج ایونٹ میں کامیابی حاصل کرونگی،مائز کیرولین

ورلڈ شطرنج ایونٹ میں کامیابی حاصل کرونگی،مائز کیرولین

  

 لاس اینجلس(نیٹ نیوز) امریکہ سے تعلق رکھنے والی شطرنج کی مایہ ناز کھلاڑی مائز کیرولین نے کہا کہ ورلڈ شطرنج ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہوں امید ہے کہ کامیابی حاصل کروں گی انہوں نے کہا کہ اب تک بے شمار ایونٹس اپنے نام کرچکی ہوں اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں ایونٹ نہایت اہمیت کاحامل ہے ماریہ نے مزید کہا کہ شطرنج آسان کھیل نہیں ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے ورلڈ چیس ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنا میرا ٹارگٹ ہے اور اس سے قبل ایونٹ میں دوسری پوزیشن اپنے نا م کی تھی اور اس وقت ہی یہ تہیہ کرلیا تھا کہ میں آئندہ ایونٹ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کروں گی محنت پر یقین رکھتی ہوں اور شائقین نے جس طرح ہمیشہ پذیرائی کی۔

س پر ان کی دل سے شکرگزار ہوں۔

ان کے دل جیتنا میرا مقصد ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -