طلحہ بن اظہر نے ریڈ بل کرافٹ فائٹ پاکستان ایڈیشن جیت لیا

طلحہ بن اظہر نے ریڈ بل کرافٹ فائٹ پاکستان ایڈیشن جیت لیا

  

لاہور(اسٹاف رپورٹر)لاہور سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ڈرفٹر طلحہ بن اظہر نے ریڈ بل کارٹ جی فتھ کے دوسرے ایڈیشن میں اپنی شاندارفتح کے ساتھ اسے یادگار دن قرار دیا ہے۔اس مقابلے کے پہلے اور دوسرے رنر اپ اسلام آباد سے شایان امان اور کراچی سے سعد لاری رہے،جنہوں نے اتوار کے روز لاہور میں ہونے والی 2F2F ریسنگ سرکٹ کے فائنل میں ان کا سخت مقابلہ کیا۔ریڈ بل کارٹ فائٹ رواں برس محلاتی مقام کی تازہ ہوا میں منعقد ہوئی،اس جیسا ایونٹ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس میں کراچی سمیت ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد ریسرز شریک ہوئے۔ قومی ٹورنامنٹ کا انعقاد ملک کے بہترین کارٹ ریسنگ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کیا گیا،جو بڑی لیگوں میں ملک کی جانب سے کھیل سکیں۔یہ تلاش 17سے22جولائی تک لاہور اور اسلام آباد میں 22ویں 2F2F فارمولا کارٹنگ اور کراچی میں منعقدہ اومنی ٹریک میں جاری رہی۔کراچی،اسلام آباد اور لاہور سے تین ریسرز نے اس فائنل مقابلے میں حصہ لینے کیلئے اپنی جگہ بنائی،جہاں تیز ترین کارٹ ریسرز کے ٹائٹل کے حصول کیلئے دس چکر کی آخری حتمی دوڑ کیلئے تینوں ریسرز نے قدم سے قدم ملائے۔ مقابلے میں پہلی بار حصہ لینے والے اظہر نے گزشتہ سیزن میں تیسرے نمبر پر آنے والے امان کے خلاف انتہائی سخت مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کی ڈیبو کرنے والے سعد لاری ان دونوں کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کے پروفیشنل ڈرفٹر اظہر نے اس کامیابی کے بعد کہا کہ ”یہ ان کا پاکستان میں کسی بھی کرافٹنگ مقابلے میں حصہ لینے کا پہلا تجربہ تھا،ان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کے معیار سے انتہائی متاثر ہوئے ہیں،اس فائنل میں شریک تمام شہروں کے ڈرائیورز نے سخت مقابلہ کیا اور خاص طور پر امان کی کارکردگی نہایت شاندار تھی،وہ مسلسل میرے تعاقب میں رہے اور مجھے اپنے آپ کو آگے رکھنے کیلئے ہر موڑ پر نفسیاتی طور پر حملہ اور دفاع کرنا پڑا۔“

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -