رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ درست ہے، نسیم اشرف

رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ درست ہے، نسیم اشرف

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے رمیزراجہ کو پی سی بی کا چیئرمین نامزد کرکے بہترین فیصلہ کیا لیکن دوسری جانب چند لوگ رمیز راجہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں،جدید کرکٹ کو پاکستان میں رمیزراجہ سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا،اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین کے لیے رمیزراجہ سے بہتر کوئی انتخاب نہیں، وزیر اعظم نے چیئرمین پی سی بی کے لیے میرٹ پر فیصلہ کیا، جدید کرکٹ کو پاکستان میں رمیزراجہ سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے، رمیزراجہ کو سب سے بڑا چیلنج ساتھی کرکٹرز سے ہی ہوگا، چند لوگ رمیزراجہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔سابق چیئرمین کا ماننا ہے کہ پاکستان کا ڈومیسٹک ڈھانچہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -