انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق صدر جیکوس روگی انتقال کر گئے 

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق صدر جیکوس روگی انتقال کر گئے 

  

 جنیوا(نیٹ نیوز)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق صدر جیکوس روگی انتقال کر گئے ہیں۔ آنجہانی کی عمر 79 برس تھی۔ کمیٹی اراکین نے اپنے سابق ساتھی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جیکوس روگی نے 2001ء  سے 2013ء  تک انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی خدمات کے صلے میں انھیں اعزازی صدر کا عہدہ دیدیا گیا تھا۔اولمپکس کمیٹی کے حالیہ صدر تھامس بیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیکوس روگی کھیلوں سے پیار کرنے والے انسان تھے۔ انہوں نے ہر کھلاڑی میں یہ جذبہ منتقل کرنے کی کوشش کی۔ انھیں ہمیشہ ایک اچھے انسان کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جیکوس روگی نے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے نوجوانوں میں مقبول کھیلوں کو اولمپکس میں شامل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ 

ن کی کاوشوں کی بدولت ہی یوتھ اولمپک گیمز کا انعقاد ممکن ہوا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -