چار پراجیکٹس زیر تکمیل، اہم کردارادا کررہی، خوبصورت کرن

چار پراجیکٹس زیر تکمیل، اہم کردارادا کررہی، خوبصورت کرن

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل خوبصورت کرن نے کہاکہ میں بہت جلد اپنی نئی منصوبہ بندی کا اعلان کروں گی۔خوبصورت کرن نے کہا کہ میرے اس وقت چار پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔سٹیج کے حوالے سے خوبصورت کرن نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھیٹراور ٹی وی پر بھی پہچان بنانے کی خواہش ہے۔خوبصورت کرن نے کہاکہ میری ذاتی زندگی شوبز سے ہٹ کر ہے آؤٹنگ کرنا دوستوں کے ساتھ مالز میں شاپنگ کرنا اور لونگ ڈرائیو جانا میرے شوق ہیں جنہیں میں ہر حال میں پورا کرتی ہوں میں اپنی ذاتی زندگی میں کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک وقت آئے گاکہ فلم انڈسٹری پر بھی میرا راج ہوگا اور میں ہر فلم کا حصہ نظر آؤں گی کیونکہ میں اداکاری میں ڈوب کر اپنا کردار اداکرتی ہوں تاکہ کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہولفظوں،چہرے کے اتار چڑھاؤ اور ڈانس پر عبور ہونے کی وجہ سے مجھے پورا یقین ہے کہ آنے والا وقت بھی میرا ہی ہے۔ 

مزید :

کلچر -