خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی عدل فینٹیک کیساتھ شراکت داری

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی عدل فینٹیک کیساتھ شراکت داری

  

اسلام آباد(پ ر) پاکستان میں مائیکروفنانس کے سب سے بڑے ادارے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) نے ڈیجیٹل قرضہ دینے والی کمپنی(Techlogix) کے ادارہ عدل فینٹیک کے ساتھ معاہدہ کرلیاہے۔ اس شراکت داری کا مقصد ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانی کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے ڈیجیٹل قرضے کی سروسز فراہم کرنا ہے۔ یہ نئی شراکت داری ڈیجیٹل سہولت کی فراہمی اور بروقت پراسسنگ کے ذریعے خوردہ فروشوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی ڈیجیٹل فنانسنگ تک آسان رسائی کو یقینی بنائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کی سپلائی چین کا نظام مضبوط بناناہے۔جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل یہ ڈیجیٹل ڈیٹا سالوشن، عدل ڈیجیٹل قرضہ کے پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کیا گیاہے۔ درخواست گزار تاجروں کی اہلیت کا معیار مصنوعی ذہانت کے ملکیتی قرض والے ماڈل کے ذریعے جانچا جاتاہے تاکہ قرضہ کی جلد منظوری یقینی بنائی جاسکے۔ ڈیجیٹل قرضہ کی منظوری، فراہمی /تقسیم اور واپس وصولی کی آٹومیشن کا یہ عمل مکمل طور پر خوشحالی بینک کے کور بینکنگ(Core-Banking) اور ڈیجیٹل بینکنگ(Digital-Banking) سسٹم کے ساتھ منسلک ہے۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمٹیڈ کے صدرغالب نشتر نے پاکستان میں قرض دینے والے لائف سائیکل کی کامیاب آٹومیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ،”خوشحالی مائیکروفنانس بینک لین دین کے جدید ترین ڈیجیٹل ذرائع سے پاکستان میں مالیاتی شمولیت کا انقلاب لانے کے لیے پرعزم ہے، وسائل سے بھرپورمذکورہ پلیٹ فارم ہمارے اسی عزم کا عکاس ہے۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک قابل اعتماد اور محفوظ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ اتحاد بناتے ہوئے ڈیجیٹل بینکنگ کے ایک مضبوط تکنیکی انفراسٹرکچر کی تعمیر پر سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔“

مزید :

کامرس -