انفیکشنز پریوینشن اینڈ کنٹرول آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

 انفیکشنز پریوینشن اینڈ کنٹرول آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور/کراچی(پ ر)   دی میڈیکل مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان (ایم ایم آئی ڈی ایس پی) نے پورے پاکستان میں انفیکشن سے تحفظ اور کنٹرول کے پروٹوکولز (آئی پی سی) کے حوالے سے پورے پاکستان میں طب کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کی مہارت میں اضافہ کرنے کی غرض سے ایک آن لائن ٹریننگ پروگرام منعقد کا آغاز کیاجو بلا معاوضہ ہے۔ کورس کی افتتاحی تقریب 26 اگست، 2021ء کو آئسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹر (آئی ایچ آئی ٹی سی)، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ یہ ادارہ پاکستان میں ٹیچنگ، ٹریننگ اور ٹیلی مینٹورنگ کا تیزی سے اْبھرتا ہوا مرکز ہے۔ایم ایم آئی ڈی ایس پی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کا آئی پی سی تربیتی ادارہ ہے۔یہ کورس اِس ادارے اور فاؤنڈیشن فاریوتھ ایمپلائمنٹ پاکستان کی شراکت میں تیار کیا گیاہے جو جنریشن:یو ایمپلائڈ (جی وائے ای) کا لائسنس یافتہ ہے اور ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ کے میدان میں عالمی سطح پر ممتاز غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ یہ ادارہ اس سے پہلے بھی اِسی طرح کے پروگرام منعقد کروا چکا ہے جن سے 260,000 سے زائد ہیلتھ کیئر پروفیشنلز استفادہ کر چکے ہیں۔ ڈاؤیونیورسٹی  آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) بھی پروجیکٹ میں اہم پارٹنر ہے جو اِس پروگرام کے لیے آن لائن سہولتیں اور سی ایم ای کورس کی ایکریڈیٹیشن فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -