یو بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس کا ریٹیل بینکنگ ایوارڈجیت لیا

یو بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس کا ریٹیل بینکنگ ایوارڈجیت لیا

  

اسلام آباد (پ ر) یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے رورل/کوآپریٹو بینک آف دی ایئر -پاکستان کے لیے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس (اے بی ایف) کا ریٹیل بینکنگ ایوارڈ 2021 جیت لیا۔ یہ ایوارڈ اس بات کی گواہی ہے کہ یو بینک دیہی علاقوں میں بینکنگ سہولیات کی عدم موجودگی کے باوجود جدید بینکنگ کی دستیابی کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔یو بینک دیہی علاقوں میں مالی شمولیت کی اس غیر متناسب عدم دستیابی سے نمٹنے کے لیے مصروفِ عمل ہے، اور اس مقصد کیلئے معاشی طور پر فعال غریبوں مثلا کسانوں، چھوٹے کاروباریوں اور یومیہ اجرتی مزدوروں کو بینکنگ سروسز فراہم کر رہا ہے۔صارفین کے اِ س طبقے کی ضروریات شہروں میں رہنے والے متمول صارفین سے یکسر مختلف ہیں۔یو بینک کو اس حقیقت پر بے حد فخر ہے کہ جاری عالمی کورونا وائرس کی وبا سے پھوٹنے والی تمام مشکلات کے باوجود  ہم نے اپنے صارفین کی سپورٹ کیلئے قرضوں کے اجرا کا عمل جاری رکھنے کا مشکل فیصلہ کیا۔ مزید یہ کہ طلائی زیورات لیکر ہنگامی قرضے دینے سے لوگوں کو جامد اثاثوں سے رقم کمانے میں مدد ملی ہے۔اپنے صارفین کو معاشی اعتبار سے مزید محفوظ بنانے کیلئے، یو بینک نے دیہی صارفین کو مائیکرو انشورنس بھی جاری کی جو وقت کی ضرورت ہے۔یہ ایوارڈ ملنے پر، یو بینک کے سی ای او اور صدر کبیر نقوی نے کہا کہ اس ایوارڈ نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے کہ ہم آنے والے وقتوں میں مزید کام کریں اور کم لاگت کے رہائشی مکان، بین الاقوامی ترسیلات زر،اور اسلامی بینکاری جیسے نئے اقدامات کیساتھ ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالیں۔مستقبل کے لائحہ عمل بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ پاکستان وبائی امراض سے لڑنے والے کمزور ترین ممالک میں سے ایک ہے، اور یو بینک کا وسیع تر وژن پانی کے تحفظ، گرین انرجی اور موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنا ہے۔دیہی صارفین اور ملازمین کی ضروریات پر غور کرنے کے علاوہ یو بینک عالمی وباکے دبا کے باوجود اس شعبے میں کارکردگی کے معیارات قائم کرتا جا رہاہے۔

مزید :

کامرس -