سام سنگ کا  شعبہ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان

سام سنگ کا  شعبہ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان

  

سیؤل(اے پی پی)جنوبی کوریا کے ٹیکنالوجی گروپ سام سنگ نے سیمی کنڈیکٹرز سے روبوٹ سازی تک اپنی پیداواری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 205 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا،اس سے روزگار کے 40 ہزار نئے مواقع بھی پیداہوں گے۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے سام سنگ کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے سیمی کنڈیکٹر سازی سے روبوٹ سازی تک کے کاروبار کو وسعت کے لیے 205 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے روزگار کے 40 ہزار نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ سام سنگ دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی اورجنوبی کوریا کا سب سے بڑا کاروباری ادارہ ہے۔

 جس کی آمدنی ملکی جی ڈی پی کے 20 فیصد کے برابر ہے۔اس منصوبے سے سام سنگ کو نئے شعبوں میں جدت کے فروغ اور قائدانہ کردار اداکرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -