ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بارانوکھی الوداعی تقریب کا اہتمام 

  ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بارانوکھی الوداعی تقریب کا اہتمام 

  

لاہور  (پ ر)  ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر رائے منظور ناصر کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹیوٹا ٹریننگ سیکشن نے سپرنٹنڈنٹ بابر سلطان کو 35 سالہ خدمات کے بعد ریٹائر ہونے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ٹیوٹا کی دو دھائیوں پر مشتمل تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ کیا گیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کو اسکی ملازمت کے آخری روز اس قدر اعزاز کے ساتھ رخصت کیا جائے۔ شاندار تقریب کا اہتمام رائے منظور ناصر کی ہدایت پر کیا گیا اور تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے سپرنٹنڈنٹ بابر سلطان کو تحائف سمیت تین سرکاری گاڑیوں کے قافلے میں گھر تک پہنچایا گیا۔ یہاں یہ بات بیان کرنا اہم ہے کہ بابر سلطان کی پروموشن کا مسئلہ گزرے دو سالوں سے بوجوہ زیر التوا تھا رائے منظور ناصر کی خصوصی کاوشوں سے اسے حل کیا گیا اور ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل بابر سلطان کو گریڈ 17 میں پروموشن مل گئی۔ تقریب میں ڈائریکڑ جنرل شیراز خان لودھی، ڈائریکڑ احمد شعیب، امبر افضل چٹھہ،محمد مختار، مشتاق احمد اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔   

مزید :

کامرس -