پیڈمک کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے: نبیل ہاشمی 

  پیڈمک کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے: نبیل ہاشمی 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 151 واں اجلاس چیئرمین سید نبیل ہاشمی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی سفارشات کے مطابق رواں ترقیاتی پروگرام کے چھ منصوبوں  کے لئے 3 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے مطابق قائداعظم بزنس پارک کے سول ورکس کے لئے 1 ارب روپے، بہاولپور انڈسٹریل زون کے ترقیاتی کاموں کے لئے 1ارب 15کروڑ روپے، سیالکوٹ انڈسٹریل زون کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 5کروڑ روپے، قائداعظم بزنس پارک میں جدید طرز کے آٹو ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے لئے 45 کروڑ روپے  رکھے گئے    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر پیڈمک اپنے زیرانتظام صنعتی زونز میں ون ونڈو آپریشنز کے ذریعے کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے جس سے ان صنعتی زونز میں ایز آف ڈوئینگ بزنس کا انڈکس پاکستان بھر میں سب سے بہتر ہے۔ اور صنعتکار اپنے کاروبار کے لئے پیڈمک کے زیر انتظام زونز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 بورڈ نے متعلقہ افسران کو قائداعظم بزنس پارک، بہاولپور، وہاڑی اور رحیم یار خان سمیت  دیگر سپیشل کنامک زونز کے ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔۔ اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز طارق سراج جعفری، عارف قاسم، عثمان اسلم ملک، احسن محمود بٹ، خواجہ انیس، ڈاکٹر سمیرا رحمان، شاہد حسین تارڑ، سی ای او پیڈمک علی معظم سید، سی ای او پی بی آئی ٹی ڈاکٹر ارفعہ اقبال سمیت محکمہ صنعت، خزانہ اور لیبرکے  افسران نے شرکت کی۔۔۔

مزید :

کامرس -