پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

 پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

  

 کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے، وفاقی حکومت کی زیادتیوں اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی نے کہا کہ احتجاجی تحریک اضلاع کی سطح پر 5ستمبر سے شروع ہوگی، احتجاجی مظاہرے 28 روز تک ضلع سطح پر جاری رہیں گے، مظاہرہ 5ستمبر کشمور،7ستمبر جیکب آباد، 9ستمبر کو قمبر شہداد کوٹ میں ہوگا، احتجاجی مظاہرہ10ستمبر شکارپور،12ستمبر لاڑکانہ،13ستمبر کو سکھر میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گھوٹکی 14 ستمبر، خیرپور 15 ستمبر، نوابشاہ 16 ستمبر، نوشہرو فیروز میں 17 ستمبر کو احتجاج ہوگا، سانگھڑ 18 ستمبر، میرپور خاص 19 ستمبر، عمر کوٹ میں 20 ستمبر کو احتجاج ہوگا، تھرپارکر 21 ستمبر، حیدرآباد سٹی 22 ستمبر، ٹھٹھہ 23 ستمبر کو احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سجاول 24 ستمبر، بدین 25 ستمبر، ٹنڈو محمد خان 26 ستمبر، ٹنڈوالہیار میں 27ستمبر کو احتجاج ہوگا، دادو 28 ستمبر، جام شورو 29 ستمبر، مٹیاری 30 ستمبر، حیدرآباد میں یکم اکتوبر کو احتجاج کیا جائے گا،وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاج 2اکتوبر کو ہوگا۔

 پیپلزپارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -