اوورسیز کوووٹ کا حق دینے سے ملک اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی: چودھری سرور 

اوورسیز کوووٹ کا حق دینے سے ملک اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی: چودھری سرور 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے ملک اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔ اپوزیشن جماعتیں ضد اور انا چھوڑ کر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں کوئی شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر نیوالی سیاسی جماعتیں جمہوریت کی نفی کر رہی ہیں۔حکومت سسٹم میں بہتری لاکر سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانی بیرونی ممالک میں ملکی مفادات کے امین ہیں۔ گور نر ہاؤس لاہور میں پاکستان یورپی یونین فیڈریشن پرتگال کے چیئر مین راجہ زوہیب ظفر اور چیئر مین پاکستان یورپی یونین فر ینڈ شپ پرویز اقبال لوسرکی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور یورپی ممالک کے تعلقات سمیت دیگر ایشوزپر بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرونی ممالک میں ملکی مفادات کے امین ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ مر کز اور پنجاب میں اوورسیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے واورسیز پاکستانیوں کے کردار کو ہم سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں اب بھی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں جومکمل طور پر جمہوریت کے بر عکس ہے  اْنہوں نے کہا کہ روشن اپنا گھر سکیم کے پیچھے بنک کی گارنٹی ہو گی حکومت ہر لحاظ سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔چیئر مین پاکستان یورپی یونین فر ینڈ شپ پرویز اقبال لوسرنے اس موقعہ پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان بھر میں اوورسیز پاکستانی تمام شعبوں میں سرمایہ کار ی کر رہے ہیں جو حکومت کی پالیسیوں پر بھی اعتماد کا اظہار ہے۔  

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -