فیصل کریم بتائیں پی پی کے ترجمان ہیں یا پی ٹی آئی کے؟جے یو آئی 

فیصل کریم بتائیں پی پی کے ترجمان ہیں یا پی ٹی آئی کے؟جے یو آئی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے فیصل کریم کنڈی کے بیان پر کہا ہے کہ فیصل کریم بتائیں کہ پی پی کے ترجمان ہیں یا پی ٹی آئی کے؟۔ اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ جلسہ پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف تھا، پی پی کی تکلیف سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی کے جانے کے بعد عوام کا پی ڈی ایم پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ پی پی کے ہوتے ہوئے پی ڈی ایم بیانیہ کمزور ہوتا جارہا تھا،پی پی ہمیشہ سے دو کشتیوں کی سوار رہی ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو عمران نیازی کا جانشین بناکر پی پی کی قربانیوں کا صلہ مانگا جارہا ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنڈم تھا، پی پی والے کیوں پریشان ہورہے ہیں۔دریں اثناء ترجمان جے یو آئی نے فرخ حبیب کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کی کامیابی کامعیار حکمرانوں کی چیخیں ہیں۔وزراء اور مشیروں کی چیخوں سے اندازہ ہورہا ہے کہ جلسہ کامیاب تھا۔اسلم غوری  نے کہاکہ فواد چودھری،فرخ حبیب،شبلی فراز اور دیگر وزراء کو آئندہ بھی چیخنے چلانے کے مواقع فراہم کریں گے۔ ترجمان نے بتایاکہ عمران نیازی نفرت کی علامت بن چکا ہے،لاکھوں لوگ گو نیازی گو کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن ڈھیٹ حکمرانوں میں کوئی شرم وحیاء نہیں۔

ترجمان جے یو آئی  

مزید :

صفحہ آخر -