اوورسیز پاکستانیوں کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، ووٹ کا حق دوکے نعرے 

اوورسیز پاکستانیوں کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، ووٹ کا حق دوکے نعرے 

  

  اسلام آباد (این این آئی) اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ کے حق کیلئے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔احتجاج میں مظاہرین نے”ووٹ کو عزت دو“،”اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی کا حق دو“ کے نعرے بھی لگائے۔مظاہرین نے کہاکہ سپریم کورٹ نے 2016 ء میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا،5 سال میں الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں بھی ووٹ کا حق ملنا چاہیے،پردیسیوں کو ووٹ کا حق دو، ہم بھی اس معیشت کا اہم ستون ہیں پھر ہمیں ووٹ کا حق کیوں نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ سوتیلا پن بند کرو، 30 ارب ڈالر سالانہ بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا اہل سمجھا جائے۔چیئرمین اوورسیز گلوبل میاں طارق جاوید نے کہاکہ اوورسیز کو پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے، ہم ایک پردیس کاٹ رہے ہیں دوسری طرف یہاں ناانصافی برداشت کر رہے ہیں، ہم سے بڑا وفادار اس ملک کا اور کون ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز ہر سال 30 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں، پردیسی ہونا ایک زخم ہے اس ہر مرہم رکھیں، اگر آئندہ الیکشن میں ہمیں ووٹ کا حق نہ دیا تو ہم یہاں بار بار گھیراؤ کریں گے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے باہر تعینات رہی اور الیکشن کمیشن کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا۔

اوورسیز احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -