پابندیوں کا ڈر، ایکسپو سنٹر میں ویکسین لگوانے والوں کا جم غفیر

پابندیوں کا ڈر، ایکسپو سنٹر میں ویکسین لگوانے والوں کا جم غفیر

  

لاہور (کرائم رپورٹر)کورونا ویکسین کی پابندیاں سخت ہونے کا ڈر، ایکسپو سنٹر میں ویکسین لگوانے والوں کا جم غفیر،رش کے باعث ہال تھری کا مین گیٹ ٹوٹ گیا،سائنو ویک کی پہلی ویکسین کے علاوہ باقی ویکسین کا سٹاک ختم، بیرون ملک جانے والے موڈرنا ویکسین نہ ملنے پر برہم، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پابندیاں سخت کرنے سے پہلے ویکسین کی دستیابی یقینی بنائے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا ویکسین کے سب سے بڑے مرکز ایکسپو سنٹر پر شہریوں نے دھاوا بول دیا، رش اتنا تھا کہ ہال تھری کا گیٹ دباو برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا۔ایکسپو سنٹر انتظامیہ کے مطابق دو تین دنوں میں انہیں ویکسین کا سٹاک موصول ہو جائے گا،شہریوں کا کہنا کہ حکومت کورونا کی پابندیاں سخت کرنے سے پہلے ویکسین کی دستیابی یقینی بنائے تاکہ ہر فرد با آسانی ویکسین لگوا سکے۔

ویکسین 

مزید :

صفحہ آخر -