سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس منیر اے شیخ سپرد خاک
لاہور (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق ریٹائرڈ جج جسٹس منیر اے شیخ جو گزشتہ رات کرونا وائرس کے باعث ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) منیر احمد شیخ کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سمیت سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے حاضر اور ریٹائرڈ ججوں سمیت پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، ہائیکورٹ بار کونسل، لاہور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں اور سینئر وکلاء کے علاوہ مرحوم کے عزیز و اقارب اور دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جسٹس منیر اے شیخ مرحوم اپنی پیچھے ایک بیٹی دو نواسیوں اور ایک نواسے کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
جسٹس منیر اے شیخ