سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کاآفتاب اقبال سے معافی کا مطالبہ
لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال کے مرحوم سلطان راہی کے خلاف من گھڑت بیان پر سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب اقبال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔اداکار حیدر سلطان کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب اقبال کو معلوم نہیں کہ سلطان راہی عوامی فنکار تھااس کے کریڈٹ پر بے شمار فلمیں تھیں۔آفتاب اقبال نے بیان میں کہا تھا کہ شان اور سلطان راہی میں سے بڑا اداکار کون ہے سلطان راہی شان کے سامنے کیا بیچتا ہے سلطان راہی عجیب سا شخص تھا اسے پتا نہیں کہ اس نے کیا بولا۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ سلطان راہی نے چالیس سال کام کیاانہوں نے عوام اور انڈسٹری کیلئے بہت کچھ کیاانہیں سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔شان نے راہی صاحب کو کاپی کرکے گھر کا سسٹم چلایایہ ایک وارننگ دے رہا ہوں کہ گھٹیا باتیں واپس لووارثین بولنے کیلئے بیٹھے ہیں،میں امریکہ سے گریجوایٹ ہوں سلطان راہی کا نام گینز بک میں نام ہے کسی پاکستانی فنکار کا نام کہیں نہیں۔
حیدر سلطان