خواتین کو قرض لینے کیلئے آگاہی دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت 

 خواتین کو قرض لینے کیلئے آگاہی دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت 

  

کراچی(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ خواتین کو قرضے لینے کیلئے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی بینکاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم اللہ کی دین ہے جس نے دریافت کر لیا اس کے پاس امانت ہے،اسلام میں بھی رباکی اصطلاع استعمال کی گئی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ آج کل بینکنگ کے شعبے میں چیلنجز ہیں،اسلام میں جس کی وفات ہو اس کی جائیداد فوری طور پر تقسیم کی جائے۔صدر مملکت نے کہاکہ دنیا میں اداروں کو ان کے مالکان کے فائدے کے تحفظ کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو قرضے لینے کیلئے آگاہی دینے کی ضرورت ہے،یونیورسٹیز میں تعلیم کے ساتھ طلباء کی اصلاح کیلئے بھی کام کیا جائے۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -