پی ڈی ایم کے سربراہ نے اپنے پیر پر خود کْلہاڑی ماری، فیصل کریم 

پی ڈی ایم کے سربراہ نے اپنے پیر پر خود کْلہاڑی ماری، فیصل کریم 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ نے اپنے پیر پر خودکلہاڑی ماری اپنے بیان میں فیصل کریم کْنڈی نے کہاکہ مولانا کے پیپلزپارٹی مخالف بیان سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی حکومت کو کوئی نقصان پہنچے گا انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے اپوزیشن کا اپوزیشن کیخلاف بیان بازی کرنا حکومت کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے پیپلزپارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کا بیانیہ عوامی پذیرائی سے محروم ہوتا نظر آ رہا ہے پیپلزپارٹی کی عوام اور جمہوریت کے لیے جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیگی انہوں نے کہاکہ خواتین کا پی ڈی ایم کے جلسوں میں داخلہ ممنوع ہونا مریم نواز کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ خواتین کو نمائندگی سے محروم رکھ کر مولانا فضل الرحمن نے اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچایا ہے،خواتین معاشرے کا بڑا اور اہم ترین حصہ ہیں جنہیں سیاسی عمل سے دور رکھنا ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

فیصل کریم 

مزید :

صفحہ آخر -