2022ء الیکشن کا سال،حکومتی کارکردگی کاغذوں تک محدود،پرویزاشرف

2022ء الیکشن کا سال،حکومتی کارکردگی کاغذوں تک محدود،پرویزاشرف

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں تقسیم کرنیوالے ہزاروں سرکاری ملازمین کو نکال کر بیروزگاری تقسیم کر رہے ہیں،حکومت مہنگائی،بھوک ننگ،غربت کی لکیر میں اضافے کے ایجنڈے پر گامزن ہے،حکمرانوں کی صبح کا آغاز جھوٹ،بہتان طرازی اور عوام کو سبز باغ دکھانے سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا ورد کرنیوالے آج تک کسی کارٹل کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکے۔حکمرانوں نے ادویہ سازوں کو تمام دوائیاں غریب کی پہنچ سے دور رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔انکی کارکردگی صرف کاغذی منصوبوں کا اعلان کرنے تک محدود ہے،2022الیکشن ائیر ہے،صرف پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔پیپلز پارٹی مستقبل قریب میں پنجاب میں بہت سے سراپرائز دیگی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نامزد صدر راجہ پرویز اشرف کا لاہور پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا جائیگا۔استقبال کا مجوزہ پلان راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دیا گیا ہے،جس کے مطابق لاہور کے داخلی راستے کے علاؤہ ماڈل ٹاؤن موڑ پر استقبالیہ کیمپ لگایا جائیگا۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس میں کیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -