عوام میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے، ثمینہ علوی

عوام میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے، ثمینہ علوی

  

کراچی(آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی کی بیگم ثمینہ عارف علوی نے عوام میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے سماجی آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کو کینسر سے آگاہی کے لیے مہمات میں شامل ہونا چاہیے، ابتدائی مرحلے میں کینسر کی تشخیص کے لیے میموگرافی کی جانی چاہیے۔وہ پیر کو گورنر ہاؤس کراچی میں کینسر آگاہی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کررہی تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاء  پر زور دیا کہ کینسر آگاہی سیشنز کے لیے مہمات شروع کی جائیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو میموگرافی کے حوالے سے ان کے دورے کے دوران فلائر اور بینر فراہم کیے جائیں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر رہنمائی کی سہولت میسر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ فلائرز اور بینرز کو سندھی اور پشتو زبانوں میں بھی شائع کیا جانا چاہیے تاکہ مقامی کمیونٹی آسانی سے سمجھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلابی رنگ کو چھاتی کے کینسر کے حوالے سے بیداری کی علامت اور نشان کے طور پر اپنایا جانا چاہیے۔ یونیورسٹیوں اور سکولوں کو آگاہی سیمینار اور اجلاس منعقد کر کے اس مہم میں شامل ہونا چاہیے۔

ثمینہ عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -