کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس آج طلب 

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس آج طلب 

  

 اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج)منگل کو طلب کر لیا گیا،وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا،روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالیاتی مشکلات کے حل پر غور کیا جائے گا،کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے ساڑھے 21 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کیلئے گرانٹ فراہم کرنے کی درخواست دی ہوئی ہے،اجلاس میں کوویڈ ویکسین اور دیگر سامان کی خریداری کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے مساوی رقم جاری کرنے پر غور کیا جائے گا،وزارت صحت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے طرف سے فراہم کردہ 50 کروڑ ڈالر میں سے رقم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے،۔

رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -