ارباب غلام رحیم نے نواب شاہ میں ریلی پر فائرنگ کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار ددے دیا

  ارباب غلام رحیم نے نواب شاہ میں ریلی پر فائرنگ کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ...

  

 حیدرآباد(این این آئی)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے نواب شاہ میں سندھ ایکشن کمیٹی کی ریلی پر فائرنگ کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دیتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس طرح کی حرکتیں کرکے سندھ کا امن و امان جان بوجھ کر خراب کرنا چاہتی ہے لیکن سندھ کے عوام اس سازش کو ناکام بنادیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اسی کے سہارے وہ دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے سندھ کو نوگو ایریا بنانا چاہتی ہے تاکہ سندھ میں دوسری کوئی بھی جمہوری پارٹی کام نہ کر سکے، پیپلزپارٹی والے سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ کر ہر غلط کام کی پشت پناہی کر رہے ہیں، ان شا اللہ ہماری وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں نو گو ایریا بنانے جیسی سازش کو ہمیشہ کیلئے ختم کردے گی۔

 ارباب غلام رحیم 

مزید :

صفحہ آخر -