صحافی معاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے دل کا رشتہ ہے، ابرار الحق 

صحافی معاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے دل کا رشتہ ہے، ابرار الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے دل کا رشتہ ہے، والدہ کی وفات کے بعد سکون کی خاطر سماجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے سہارا کے پلیٹ فارم سے ناررول میں 120 بستروں کا ہسپتال بنایا جو اب چھ سو بستروں تک پہنچ گیا ہے، این پی سی کے ممبران کیلئے دو ماہ تک مفت خون کی فراہمی کرینگے اس کے بعد دیکھیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ممبران کیلئے ہلال احمر پاکستان کی طرف سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق نے کہا کہ مجھے جہاز اور شوبز کا شوق تھا مگر والدہ کے انتقال کے بعد سارا شوق ختم ہو گیا اور بے چینی رہنے لگی پھر اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور خلوص نیت کیساتھ سماجی خدمت کی طرف آیا اور نارووال میں والدہ کے نام پر ہسپتال شروع کیا کنٹریکٹ سے ملنے والے پیسوں سے زمین خریدی اور عوام کی مالی امداد سے ہسپتال کو پایہ تکمیل تک پہنچا۔

مزید :

صفحہ آخر -